Saudi Arabia,Joe Biden,US President,mbs,answerable,rules,changed
27 فروری 2021 (13:23) 2021-02-27

واشنگٹن : امریکی صدر  جوبائیڈن نے ایک بار سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ آنیوالے پیر تک اہم اعلانات کرنے والا ہے کیونکہ اب اصول تبدیل ہو چکے ہیں۔ ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ ویسا ہی سلوک کریں گے جیسا ان کیساتھ ہونا چاہیے۔

ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے واضح کیا کہ انہوں نے گزشتہ روز سعودی با دشاہ سے بات کی تھی ٗ سعودی شہزادے سے ہرگز بات نہیں کی تھی۔ میں نے انہیں واضح کر دیا کہ اب اصول تبدیل ہو چکے ہیں اور ہم بہت سے اہم اعلانات آنیوالے پیر تک کرنے  جا رہے ہیں۔ہم انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر جوابدہ کررہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہم سے بات کریں مگر انہیں اسی طرح سے ڈیل کیا جائیگا جس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ سلوک کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں سعودی عرب کے ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان کو صحافی جمال خاشجی کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ترکی میں سعودی سفارتخانے میں جمال خاشقجی کیخلاف احکامات ایم بی ایس کی طرف سے جاری کئے گئے تھے جبکہ سعودی عرب نے ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔


ای پیپر