DG ISPR,official,Twitter,india,pakistan,peace,abhinandan
27 فروری 2021 (12:09) 2021-02-27

جی ڈی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ۔ مسلح افواج نے 27 فروری کو قوم کے تعاون سے وطن کا دفاع کیا۔

سوشل میڈیا پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے آج پوسٹ کی جا نیوالی ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ مسلح افواج نے تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا۔ وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائیگا۔ پرامن عزم قوم کی ہمت اور حوصلہ فتح  دیتا ہے۔ 

یاد رہے کہ دو سال پہلے 2019 میں بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے جنگی طیارے ہماری سرحدوں میں  داخل کئے تھے جس پر پاک فضائیہ نے فوری طور پر ان طیاروں کو تباہ کر دیا اور اس دوران بھارتی پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا جسے پاکستان آرمی کی طرف سے بہترین میزبانی کے بعد بھارت کے حوالے کر کے پاکستان نے امن پسند ملک ہونے کا ثبوت دیا تھا اور ابھی نندن نے بھی بھارت جاکر پاکستانی قوم اور پاکستان آرمی کی تعریفوں میں زمین اور آسمان کے قلابے ملا دئیے تھے۔ 


ای پیپر