Kashif Zameer,kidnape,aqib asrar,hafiz abad,Engin Altan Düzyatan,ertugrul
27 فروری 2021 (11:41) 2021-02-27

حافظ آباد :ترک اداکارہ اینگن التان سے مبینہ طور پر فراڈ کرنے والے کاشف ضمیر کی طرف سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو اغوا کرنے کی کوشش ٗ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر کاشف ضمیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے مشہور زمانہ ڈرامہ ارطغرل غازی سے عالمگیر شہرت حاصل کرنے والے اینگن التان سے مبینہ طور پر فراڈ کرنے والے کاشف ضمیر نے حافظ آباد میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عاقب اسرار کو اغوا کرنے کی کوشش اور ان پر تشدد کیا۔ عاقب اسرار نے چلتی کار سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے آئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ عاقب اسرار نے ایک کالی سیڈان کار سے چھلانگ لگائی۔

پولیس نے کاشف ضمیر کیخلاف اغوا کر مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر  دئیے ہیں لیکن کاشف ضمیر تاحال لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں معلوم نہیں ہو پا رہا کہ وہ کہاں چھپ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار اینگن التان سے کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے جس کے بعد اب ترک اداکار کی طرف سے بھی واضح طور پر اس معاہدے کو منسو خ کر کے کاشف ضمیر کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے ۔


ای پیپر