United States, 1.9 trillion, aid package, pandemic, President, Joe Biden
27 فروری 2021 (11:11) 2021-02-27

نیویارک: امریکا میں آج ایک اعشاریہ 9 کھرب ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری کا امکان ہے ، پیکج میں 50 ارب ڈالر وبا کی ٹیسٹنگ اور 20 ارب ڈالر ویکسی نیشن کیلئے رکھے گئے ہیں ۔

خیال رہے کہ امدادی پیکج میں سال 2025ء سے کم از کم فی گھنٹہ اجرت 15 ڈالر مختص کی گئی ہے ، ریلیف فنڈ کے تحت ہر امریکی کو 1400 ڈالر براہ راست دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد گیارہ کروڑ ، انتالیس لاکھ ، 8 ہزار 846 تک پہنچ گئی ، موذی وبا سے اموات کی تعداد پچیس لاکھ انتیس ہزار سے تجاوزر کر گئی ، اب تک 8 کروڑ 95 لاکھ چوالیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں اب پانچ لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جاچکے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد دو کروڑ اکیانوے لاکھ چھتیس ہزار 912 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 885 کیسز رپورٹ ہوئے ، متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔


ای پیپر