Tayyip Erdogan, best Islamic figure, year 2020, Nigeria newspaper, Pakistan
27 فروری 2021 (09:31) 2021-02-27

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر بڑا اعزاز مل گیا ۔ سال 2020 کی بہترین اسلامی شخصیت قرار دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالم اسلام میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی قدرو منزلت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ نائیجیریا کے ایک اخبار نے طیب اردوان کو سال 2020 کی بہترین مسلم شخصیت قرار دیا ہے ۔ ترک صدر مسلسل تیسری بار اس ٹائٹل کو اپنے نام کر چکے ہیں۔

طیب اردوان مظلوموں کے ساتھی ہیں اور وہ پوری دنیا میں مظلوم اقوام کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کی ۔ ان کی جرات اور بہادری کی بدولت دنیا بھر کے مسلمان انہیں اپنا لیڈر تصور کرتے ہیں۔

اردوان کے مطابق او آئی سی اسلامی دنیا کے مسائل حل کرنے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ اس لیے وہ ایک نئے اتحاد کے حامی ہیں جو اسلامی دنیا کے تمام مسائل حل کرنے کے قابل ہو۔ اس مقصد کے لیے ترک صدر نے پاکستان سے بھی رابطہ کیا تھا جس کی پاکستان نے بھر پور حمایت کی کیونکہ پاکستان اس اتحاد کی مدد سے کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنا چاہتا ہے۔


ای پیپر