ابھی نندن کے ساتھ گرنے والے دوسرے پائلٹ کا معمہ بھی حل ہو گیا
27 فروری 2020 (17:06) 2020-02-27

لاہور :گزشہ سال 27فروری کوابھی نندن کا طیارہ گرانے کے بعد یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگ گئیں کہ ابھی نند ن کیساتھ اس کا ساتھی کہاں غائب ہو گیا ،لیکن اب ائیر کموڈ سید احمر رضا نے یہ معمہ حل کر دیا ہے ۔

ائیر کموڈ سید احمر رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مگ 21میں ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ جب جہاز کریش ہو تو پائلٹ اگر اپنی سیٹ کو ایگزیٹ کرے تو ساتھ ہی ساتھ اس کی سیٹ بھی باہر آ جاتی ہے ،دونوں کیساتھ پیرا شوٹ منسلک ہو تا ہے ، عین اسی طرح ابھی نندن کے طیارے کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہو ا ،جب ابھی نندن نے اپنی جان بچانے کیلئے چھلانگ لگائی تو اس کی سیٹ بھی پیرا شوٹ کیساتھ ہی باہر نکل آئی ،جس کو دیکھ کر لوگ یہ سمجھے کہ شاید دوسرے پیرا شوٹ میں ابھی نندن کا ساتھی ہے ۔

واضح رہے 27 فروری 2019 کو بھارتی پائلٹ ابھی نندھن کے پکڑے جانے کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا کہ دو پائلٹ پکڑے گئے۔ سوشل میڈیا پر بھی جھوٹی خبریں زیر گردش رہی،اب یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں کہ دوسرا گرنے والا کوئی پائلٹ نہیں بلکہ جہاز کی سیٹ تھی ۔

 


ای پیپر