کرونا وائرس کی پاکستان آمد پر پاک فوج کا زبردست اعلان
27 فروری 2020 (16:49) 2020-02-27

اسلام آباد : کرونا وائرس کی آمد کے بعد پاک فوج نے ایک دفعہ پھر ذمہ دار کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرونا ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہر قسم کی معاونت کرنے کو تیار ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت اس معاملے کو بہت اچھے طریقے سے حل کررہی ہے، معاون خصوصی برائے صحت بھی اس حوالے سے بہت اچھا کام کررہے ہیں، کل ظفر مرزا صاحب نے بھی سیر حاصل طریقے سے تمام اقدامات کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہاوہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کے اردگردکو دیکھیں تو وہاں صورتحال زیادہ پریشان کن ہے جبکہ پاکستان میں ابھی تک صرف دو کیسز سامنے آئے ہیں جو اقدامات کی بہتری کا پتہ دیتے ہیں۔ اگر حکومت نے معاونت کا کہاتو پاک فوج ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی، اس حوالے سے صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں اور تمام اجلاسوں میں پاک فوج کے ڈاکٹرز بھی شریک ہوتے ہیں،جہاں کہیں بھی پاک فوج کی ضرورت ہوگی پاک فوج اس ایمرجنسی سے نمٹنے میں بھرپور مدد فراہم کرے گی۔


ای پیپر