کورونا وائرس کا علاج ڈھونڈ لیا گیا
27 فروری 2020 (16:21) 2020-02-27

امریکہ میں سائنسدانوں نے بالآخر کرونا وائرس کا علاج ڈھونڈ نکالا ہے جبکہ اس کا انسانوں پر آزمائشی علاج اگلے چھ ہفتوں میں شروع کیا جائیگا ۔

                                                                                                                                      

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی بائیو ٹیک کمپنی ’’موڈرنا‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے آخر کار کورونا وائرس کا علاج ڈھونڈ نکالا ہے اور اس کیلئے ایک ویکسین تیار کر کے امریکی محکمہ صحت کے حوالے کر دی ہے۔ جس کے بعد امریکی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے چھ ہفتوں میں انسانوں پر اس سرنج کا آزمائشی استعمال شروع کر دے گا۔

طبی ماہرین کی طرف سے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کو ایک بہت متحسن اقدام قرار دیا جا رہا ہے جبکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی بیماری کا کم وقت میں ڈھونڈا جانے والا علاج ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اس علاج کے حوالے سے پہلے تسلی کر لی جائے اور کسی شخص کے جسم کو شدید نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔ محققین اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ یہ موجودہ عام دوائیوں سے کس طرح جوڑتا ہے جو لوگ کھاتے ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس پاکستان بھی آ چکا ہے اور یہ ہر گزرتے دن کے دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔اس وائرس سے ابھی تک تقریبا 78 ہزار لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 2700 سے تجاوز کر چکی ہے۔


ای پیپر