پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے : ایئر چیف مجاہد انور
27 فروری 2020 (15:32) 2020-02-27

اسلام آباد: ایئر چیف مجاہد انور نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

                                                                                                                              

سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں سرپرائز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے، پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی مسائل کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے حصول میں مشکلات ہیں۔پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ہم ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، مقبوضہ کشمیر میں طویل بھارتی کرفیو کو ختم کیا جائے۔

یاد رہے 27فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کی نام نہاد بالاکوٹ سٹرائیک کے جواب میں اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر بھارت کو جواب دیا تھا۔


ای پیپر