دنیا پر ثابت کر دیا کہ امن پسندی ہماری کمزوری نہیں: فردوس عاشق اعوان
27 فروری 2020 (14:59) 2020-02-27

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا پر ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر سرپرائز ڈے کے حوالے سے لکھا کہ آج کے دن ہماری بہادر افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اسی لیے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہمارے شاہینوں نے آج کے دن بھارتی غرور کا بت پاش پاش کر دیا اور پاکستان نے دنیا پر ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں ہے۔آج کے دن ہماری بہادر اور سربکف افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ۔

                                                                                                           

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج کے دن بھارتی غرور کا بت پاش پاش کر دیا ۔پاکستان نے دنیا پر ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں۔ دنیا نے جان لیا ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی اور دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہمارے گھر میں گھسنے کی جو بھی کوشش کرے گا اس کا انجام وہی ہو گا جو 27فروری 2019کو بھارتی طیاروں کا ہوا تھا۔ ہم نے اپنی مرضی اور وقت پر بھارتی نام نہاد اسٹرائیک کا زعم خاک میں ملا دیا ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں اور پر امن بقائے باہمی کے اصول کا قائل ہے لیکن اگر جارحیت مسلط کی گئی تو 27فروری کا سرپرائز دشمن کو پھر یاد دلائیں گے۔آج قوم اس عزم کی تجدید کے ساتھ یہ دن منا رہی ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے خلاف قوم یک زبان اور سربکف ہے۔


ای پیپر