امریکہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائے : عمران خان
27 فروری 2020 (14:47) 2020-02-27

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائے ، دورہ امریکاتعلقات کی بہتری اور معاشی تعاون میں مددگار ثابت ہوگا۔

                                                                                                              

امریکی سیکریٹری کامرس سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کادورہ امریکہ تعلقات کی بہتری اور معاشی تعاون میں مددگار ثابت ہوگا، امریکا پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ کاروبار دوست پالیسیوں سے آسانی کی جس سے بہتری آئی ہے، ای کامرس اور ڈیجیٹل سروس میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی کارپوریٹ سیکٹرانرجی، مائننگ اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار سے بھی آگاہ کیا۔


ای پیپر