پاکستان بھر سے فیس ماسک غائب
27 فروری 2020 (14:21) 2020-02-27

کراچی:کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد شہر قائد کے میڈیکل اسٹورز سے ماسک غائب ہو گئے۔

                                                                                                                           

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایران سے آنے والے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد  ملک بھر میں انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے اور اس سلسلہ  کراچی میں متعدد مقامات پر آئسولیشن سینٹر بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ایران کے ساتھ تفتان بارڈر کو اس سے قبل بند کیا جا چکا ہے تفتان بارڈر کے ساتھ ہی ایک عارضی ہسپتال بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

افسوسناک امر ہے کہ ملک میں اس ایمرجنسی کی صورتحال کے موقع پر پاکستانیوں کیلئے ماسک ہی دستیاب نہیں ہیں۔ کسی بھی میڈیکل سٹور سے ماسک نہیں مل رہے جبکہ مافیا نے ماسک کا سٹاک بلیک کر لیا ہے اور اب اسے غیر قانونی طور پر مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ میڈیکل اسٹور مالکان کے مطابق عام ماسک کا ڈبہ پہلے 300سے 400روپے تک کا تھا جس کی قیمت اب ہزار روپے سے بھی بڑھ گئی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ این 95ماسک مہنگا ہو گیا ہے اور ماسک مہنگے ہونے کے باوجود بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔


ای پیپر