آج رات ۔۔۔قوم تیار رہے ,حکومتی اعلان نے ہرطر ف ہلچل مچا دی
27 فروری 2019 (21:04) 2019-02-27

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت امریکہ میں مذاکرات کے لیے تیار ہونے کے بعد بھاگ جاتا ہے، بھارت دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، پوری قوم تیار رہے، آج کی رات بہت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود نے کہا کہ ہم دو ایٹمی طاقتوں میں جنگ نہیں چاہتے، یہ خود کشی ہوگی، لیکن بھارت نے حملہ کیا تو دفاع کا حق رکھتے ہیں، بھارت نے ہماری سرحد پار کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

انھوں نے کہا کہ نریندر مودی نے یہ سارا ناٹک سیاست اور الیکشن کی جیت کے لیے رچایا، خدا کرے بھارت ہوش کے ناخن لے اور اپنی حد میں رہے، عالمی لیڈرز کہہ رہے ہیں تحمل کا مظاہرہ کریں، ہماری ترجیح امن ہے، جس راستے پر ہم نہیں چلنا چاہتے بھارت ہمیں اس کے لیے مجبور نہ کرے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا عالمی برادری کو دعوت دیتا ہوں، امن کی بات کرنے والے ممالک خطے میں آ کر دونوں ممالک کا موقف سنیں، اور اپنا کردار ادا کریں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی سیکریٹری پومپیو نے کہا سشما سوراج سے بات کی ہے، پومپیو چاہتے ہیں دونوں طرف سے کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کیا جائے، ہمیں امریکا کی مجبوریوں کا احساس ہے، پومپیو سے کہا خطے کے امن کے لیے اقدامات بھی امریکا کے مفاد میں ہیں۔


ای پیپر