Image Source : INP

شیخ رشید نے پاک بھارت جنگ سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی
27 فروری 2019 (19:38) 2019-02-27

راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہماری فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو مار گرایا، مسلح افواج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پوری قوم بھارت کو جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

وفاقی وزیرنے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی حکومت نے اپنے میڈیا کو مکمل قابو کر رکھا ہے، اگر بھارت نے جارحیت کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑیگی۔ انہوں نے کہا جنگ ہوئی تو یہ پھر بڑی جنگ ہوگی ہلکی پھلکی موسیقی نہیں ہوگی۔

آئندہ 72 گھنٹے میں پتا چل جائے گا یہ جنگ نے ٹھنڈا ہونا ہے یا شدت اختیارکرنی ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا اگر جنگ ہوئی تو پھر یہ آخری جنگ ہوگی، نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس کی بہت اہم مینٹنگ ہے، جنگ کی طرف جانا کسی قوم کی خواہش نہیں ہوتی۔


ای پیپر