Image Source : Reuters

بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے بعد پاک فوج نے ہندوستان کو اب تک کا بڑا سرپرائز دیدیا
27 فروری 2019 (17:59) 2019-02-27

نئی دہلی :گزشتہ روز سے جاری فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاک فوج نے بھارت کو سرپرائز دیدیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا ہے لیکن ا ب بھارت کیلئے ایک اور بڑا سرپرائز یہ ہے کہ بھارتی ہیلی کاپٹر بھی تباہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں 8فوجی افسران ہلاک ہو گئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار 8فوجی افسران ہلاک جبکہ دو بھارتی فوجی پاکستان کی حراست میں آگئے ہیں جن کو جنگی قیدی بنا لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان زیر حراست بھارتی پائلٹس سے مزید تحقیقات کرے گا، واضح رہے کہ پاکستان نے زخمی ہونے والے ایک پائلٹ کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کر دیا جبکہ دوسرا پائلٹ پاک فوج کی حراست میں ہے،کچھ دیر قبل زخمی بھارتی پائلٹ کی پاک فوج کی زیر حراست ہونے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں۔

ویڈیو بیان میں بھارتی پائلٹ نے کہا کہ میں ایک فلائنگ پائلٹ ہوں۔ میرا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے۔ میرا سروس نمبر 27981 ہے۔ میرا مذہب ہندو ہے۔ بھارتی پائلٹ نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ میں آپ کو زیادہ معلومات نہیں دے سکتا۔ اس ویڈیو میں بھارتی پائلٹ نے سوال بھی کیا کہ کیا میں پاکستان آرمی کے پاس ہوں؟ بھارتی پائلٹ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف کارروائی کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس اور وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں بھارت کو ایک مرتبہ پھر سے امن کے قیام کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی۔


ای پیپر