گرفتار پائلٹ پاکستان آرمی کا فین بن گیا
27 فروری 2019 (17:48) 2019-02-27

اسلام آباد : تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نندن کا ایک اور بیان سامنے آگیا ہے جس میں اس نے پاکستانی آرمی کے سلوک کو متاثر کن قرار دیا اور کہا کہ اس کو قطعاً امید نہیں تھی کہ اس کے ساتھ ایسا حسن سلوک کیا جائیگا

تفصیلات کے مطابق سماہنی سیکٹر میں گرنے والے بھارتی مگ طیارے کے پائلٹ ابھے نندن کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں اب اس کے تمام زخم دھوئے جا چکے ہیں ۔ خون سے تر اس کا کپڑے تبدیل اور چہرہ دھلایا جا چکا ہے۔

ابھے نندن نے کہا کہ میں جو کہہ رہا ہے یہ بیان میں انڈیا میں جاکر بھی تبدیل نہیں کروں گا۔ یہاں پر پاکستانی آرمی نے جس طرح میرے ساتھ سلوک کیا ہے وہ بہت متاثر کن ہے۔ سپاہی سے لیکر کیپٹن تک سب نے میرے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا اور میرے چاہوں گا کہ انڈین آرمی بھی اسی طرح سے سلوک کیا کرے۔

ابھے نندن نے ویڈیو بنانے کے دوران پاکستانی آرمی کو کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا اور مزے سے چائے کی چسکیاں لیتا رہا۔


ای پیپر