پاکستان آرمی کی محبت میں سوشل میڈیا پر کیا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا 
27 فروری 2019 (15:50) 2019-02-27

اسلام آباد : پاکستان کے بھارت کو بھرپور اور موثر جواب کے بعد سوشل میڈیا پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تصاویر تیزی سے وائرل اور ' پاکستان آرمی زندہ باد'، ' پاکستان اسٹرائیکس بیک' اور ' پاکستان ایئرفورسز ہمارا فخر' کے نام سے ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان فورسز کے خوب چرچے ہیں اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف تصاویر کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔دنیا بھر میں #PakistanArmyZindabad، #PakistanStrikesBack اور #PakistanAirForceOurPride ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں جس میں اب تک ہزاروں افراد اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔

ٹوئٹر صارف حسین شاہ نے دو تصاویر شیئر کیں اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے 6 درخت بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کے برابر ہے۔ظفر محمود نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اگر آپ کا بولر یا جہاز لائن کراس کرے گا تو اس کا نتیجہ یقیناًسرپرائز ہوگا۔سدرہ نامی ٹوئٹر صارف نے عالمی میڈیا پر شہ سرخیاں بننے والی خبروں کے تراشے شیئر کیے اور لکھا کہ اسے سرجیکل اسٹرائیک کہا جاتا ہے جسے ہر کوئی بیان کرتا ہے۔

سید لیلا جعفری نامی ٹوئٹر صارف نے دو مختلف تصاویر شیئر کیں اور اس پر تبصرہ کیا کہ ہم جواب دینے کا سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔سجاد نامی ٹوئٹر صارف نے ایک فضا میں بلند تباہ شدہ طیارے کی تصویر شیئر کی اور اس پر لکھا کہ تم رات کے اندھیر میں چھپ کر وار کرتے ہو اور ہم دن کے اجالے میں دھاڑتے ہیں۔


ای پیپر