سکرین شوٹ

بھارتی لڑاکا طیارے کے گرفتار پائلٹ نے مودی سرکار کے جھوٹے دعوٰں کا پول کھول دیا
27 فروری 2019 (13:48) 2019-02-27

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیارے کے گرفتار پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کرکے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔

پائلٹ ابھے نندن نے میڈیا کے سامنے اپنا نام اور انڈین ایئر فورس کا سروس نمبر بتایا۔ ابھے نندن کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی فضائیہ میں ونگ کمانڈر ہے اور اس کا سروس نمبر 27981 ہے۔

بھارتی پائلٹ نے اپنا نام ابھے نندن بتایا ہے جو صحیح حالت میں پاک فوج کی حراست میں ہے جب کہ گرفتار دوسرے پائلٹ کو سی ایم ایچ ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے پاکستانی فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی طیارے گرانے کو حقائق کے منافی قرار دیا تھا، تاہم پاکستان نے بھارتی پائلٹ میڈیا کے سامنے پیش کر کے بھارت کے اس نئے جھوٹ کا بھی پول کھول دیا۔


ای پیپر