فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستان میں بھارت کی کوئی فلم ریلیز نہیں کی جائے گی: فواد چودھری
27 فروری 2019 (12:46) 2019-02-27

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش اور اشتہارات پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سنیما ایگزیبیٹر ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا ہے جس کے بعد کوئی بھی بھارتی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔ فواد چوہدری نے فلموں کی پابندی کے ساتھ پیمرا کو بھی اس بات کی ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر چلنے والے بھارتی اشتہارات پر کارروائی کرے۔


ای پیپر