فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیدیا: شاہ محمود قریشی
27 فروری 2019 (12:15) 2019-02-27

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دے دیا۔ پاکستان کی طرف جو بھی میلی آنکھ سے دیکھے گا، ایسا ہی کرارا جواب دینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اب ہوش کے ناخن لے اور جارحانہ پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، مجبور کیا گیا تو پوری طرح تیار ہیں۔ یہ بھارتی جارحیت کا جواب نہیں ہے۔ پاکستان نے مادر وطن کے دفاع کی صلاحیت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے دن کی روشنی میں مکمل آگاہی کے ساتھ کارروائی کی، پاکستان نے باقاعدہ وارننگ کے بعد دن کی روشنی میں حملہ کیا۔


ای پیپر