فائل فوٹو

پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے مار گرائے: ڈی جی آئی ایس پی آر
27 فروری 2019 (11:42) 2019-02-27

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے مار گرائے، ایک پائلٹ گرفتار جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے، دونوں طیاروں کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ہلاک کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے، دونوں طیاروں کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا، ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 بھارتی پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔ دونوں طیارے پاکستانی فضائی حدود میں تھے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، مجبور کیا گیا تو پوری طرح تیار ہیں۔ یہ بھارتی جارحیت کا جواب نہیں ہے۔ پاکستان نے مادر وطن کے دفاع کی صلاحیت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے دن کی روشنی میں مکمل آگاہی کے ساتھ کارروائی کی، پاکستان نے باقاعدہ وارننگ کے بعد دن کی روشنی میں حملہ کیا۔


ای پیپر