بھارت نے لائن آف کنٹرول پر محاذ کھول دیا، خاتون سمیت چار افراد شہید
27 فروری 2019 (10:33) 2019-02-27

اسلام آباد: بھارت نے لائن آف کنٹرول پر محاذ کھول دیا، کھوئی رٹہ اور نکیال سیکٹر پر گولہ باری، بزدل دشمن نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، خاتون سمیت چار افراد شہید ، 6 زخمی ہو گئے۔

لائن آف کنٹرول پر پھر سیز فائر کی خلاف ورزی، بزدل بھارت نے آزاد کشمیر میں نکیال اور کھوئی رٹہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بلا اشتعال گولہ باری سے شہادتیں، چھ افراد زخمی بھی ہوگئے، پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی، دشمن کی چوکیاں اُڑا دیں، سرحد پار جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔


ای پیپر