Image Source : INP

پاکستان کی بھارت کیخلاف نئی چال
27 فروری 2019 (00:00) 2019-02-27

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کو او آئی سی کی جانب سے دیاگیا مہمان خصوصی کادعوت نامہ واپس نہ لیا گیا تو میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ او آئی سی کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے اور توقع ہے کہ وہ مذمت کرے گا بھارتی وزیر خارجہ کو او آئی سی کی جانب سے دیاگیا مہمان خصوصی کادعوت نامہ واپس نہ لیا گیا تو میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا جس اجلاس میں سشما سوراج ہونگی میں وہاں نہیں جاﺅں گا۔

بھارت نے پاکستان پر جارحیت کرکے سیاسی ڈرامہ رچایا اور خطے کے امن کو سیاست کی نذر کیا۔


ای پیپر