پتو کی: شہباز شریف کے جلسے میں افسوسناک واقع
27 فروری 2018 (23:51) 2018-02-27

پتوکی : شہباز کی اُونچی پرواز نے مخالفین کے ہوش اُڑا دئیے ، شہباز شریف نے صدارت سنبھالنے کے بعد مختلف اضلاع میں جلسوں کا اعلان بھی کیا ۔ان کے پہلے پتو کی کے پہلے جلسے میں افسوسناک واقع اس وقت پیش آیا جب جلسے کے اختتام پر ایک خاتون کے ساتھ کارکنوں نے بدتمیزی کی ۔

تفصیل کے مطابق پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور اس پر نازیبا فقرے بھی کسے گئے۔ پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کے قائم مقام صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ خطاب کیا لیکن جلسے کے دوران ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی۔

جلسے کے دوران مسلم لیگ (ن) کی خاتون کارکن کو مردوں نے گھیرلیا اور اس پر ناصرف نامناسب جملے کسے بلکہ خاتون کے ساتھ بدسلوکی بھی کی ۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کرلی۔


ای پیپر