آخری مطالبہ
27 فروری 2018 (19:12) 2018-02-27

ضلعی انتظامیہ کے سربراہ نے عوامی مسائل معلوم کرنے کے لئے اپنے ضلع کے اہم مقامات کا دورہ کرنے کا پروگرام بنایا۔ وہ شہر میں گئے تو شہریوں نے شہر میں یونیورسٹی کیمپس کھولنے کا مطالبہ کیا۔ سڑک سے گزر رہے تھے تو شہریوں نے سڑک کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ ایک کالج کا دورہ کیا تو طلباءنے کالج کی لیبارٹری کے لئے سامان کا مطالبہ کیا۔ ہسپتال کے مریضوں نے ادویات کی کمی کا رونا رویا۔

آخر وہ کشمیر کی خونیں لکیر، لائن آف کنٹرول پر پہنچے۔ چھوٹے بچے ان کے اردگرد جمع ہو گئے اور کہنے لگے:

”ڈی سی صاحب! ہمارے گاﺅں میں اِس مہینے بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہمارے 4 ساتھی بچے فوت ہو چکے ہیں۔ ہمیں لائن آف کنٹرول کے ساتھ پکّے بنکر بنوا کر دیں، تاکہ ہم اپنی زندگیاں تو بچا سکیں“۔


ای پیپر