عہدہ صدارت سنبھالتے ہی پتوکی جلسے میں شہباز شریف کے بڑے بڑے اعلانات
27 فروری 2018 (17:01) 2018-02-27

پتوکی :مسلم لیگ ن کا پتوکی میں جلسہ عام سے خطاب ہم نے بجلی کے منصوبے لگاکر لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ۔صاف پانی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی شہباز شریف نے پتوکی جلسے میں خطاب کر تے ہوئے کپتان پر خوب تنقید کی ۔ انہوں نے کہا عمران خان نے کے پی کے کا بیڑا غرق ک دیا ،خان صاحب کہاں ہے بجلی کے پی کے میں ،نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا قرار داد پا س کر کے تاحیات نواز شریف کو صدر بنا چکے ہیں ،ہسپتال میں دوائیں مل رہی ہیں میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والوں نے کے پی کے میں بھی میٹرو بنانے کا وعدہ کیا جو ابھی تک نہیں بنی ۔اگلا الیکشن پاکستان کی خوشخالی کاا نتخاب ہے ۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ فل  بینچ بنا کر تحقیقات کر لے ۔اورنج ٹرین ایک تاریخی منصوبہ ہے ۔عوام کیساتھ بیٹھ کا اس میں خود سفر کروں گا ۔قصور والوں سے بڑے بڑے وعدے بھی کیے گئے یونیورسٹی اور ہسپتالوں کو بہتر کیا جائے گا ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے میں عمران خان کی وجہ سے تاخیر ہوئی، عمران خان نے دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا، عمران خان کو دن رات جھوٹ بولنے کے علاوہ کوئی کام نہیں، انہیں جھوٹوں کی پارٹی بنالینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پشاور کا بیڑہ غرق کردیا ہے، سپتال بنائے اور نہ اسکول تاہم آئندہ حکومت میں آئے تو پشاور میں میٹرو بس منصوبہ بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بول کر سپریم کورٹ کو کہتے ہیں کہ ازخود نوٹس لیں، چیف جسٹس سے التماس ہے کہ عمران خان کے حالیہ الزامات پر بینچ بناکر تحقیقات کریں، اگر الزامات درست ہوئے تو میں قوم سے معافی مانگ کر گھر چلا جائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو جھوٹ اور انتشار کے علاوہ کچھ نہیں ملا ، کراچی روشنیوں کا شہر تھا آج کوڑے کا ڈھیر بناہوا ہے تاہم کراچی والوں نے ووٹ دیا تو کراچی کو لاہور بنائیں گے۔


ای پیپر