Pakistan, National team, 401 runs, New Zealand, lead
27 دسمبر 2020 (13:48) 2020-12-27

ماؤنٹ مانگنوئی: پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگر میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے خلاف ایک وکٹ پر 30 رنز بنا لیے۔ قومی ٹیم کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 401 رنز درکار ہیں۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر اوپنر عابد علی 19 رنز اور نائٹ واچ مین محمد عباس صفر پر موجود تھے جبکہ اوپنر شان مسعود 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، کھیل کے تیسرے سیشن میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 431 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ، کپتان کین ولیمسن نے شاندار 129 رنز بنائے۔

 واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ نے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امام الحق کل شام ساڑھے چھ بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ ٹریننگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری ہے اور میڈیکل پینل کے مطابق بابر اعظم کی انجری میں بہتری آرہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے ہارڈ بال سے ناکنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے اور ان کا دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کا فیصلہ کرائسٹ چرچ میں شیڈول ٹیسٹ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم کو بھی ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگ گیا تھا جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچز میں اور پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے۔


ای پیپر