Israel pm,protest,Netanyahu,thousand,people,police,arrest
27 دسمبر 2020 (13:15) 2020-12-27

تل ابیب :اسرائیل میں ہزارہا افراد نے ایک بار پھر وزیراعظم نیتین یاہو کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یروشلم میں نیتن یاہو کے دفتر کے سامنے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ دیگر شہروں سے بھی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں ایک مقدمہ چل رہا ہے۔ اور گزشتہ کئی ماہ سے وقتا فوقتا ملک بھر میں ان کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔

غیر ملکی آزاد میڈیا نے ہزاروں افراد کے احتجاج کرنے کی تصاویر اور خبریں پوسٹ کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیتن یاہو کے انتخابی دفتر اور مسجد اقصیٰ کے باہر ہزاروں افراد احتجاج کرنے میں مصروف ہیں ۔ اس موقع پر پولیس نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور ان کیخلاف مقدمے بھی درج کر لئے گئے ہیں۔


ای پیپر