Poor people, Punjab, good health, Sardar Usman Buzdar
27 دسمبر 2020 (12:29) 2020-12-27

جنوبی پنجاب کے سپوت کوہ سلیمان کے باسی پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار ایک سربراہ کی حیثیت سے ڈھائی سالوں سے صوبہ کے عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔جنہوں نے اپنے ویژن سے ثابت کردکھایا ہے کہ وہ اپنی انتھک محنت عملی جدوجہد اور ٹیم کے ساتھ مل کر پنجاب کو پسماندگی ،غربت ،بے روزگاری اور دیگر محرومیوں سے نجات دلاکر دم لیںگے۔پچھلے دنوں ایک خبر آئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طبعیت ناساز ہے۔کورونا ٹیسٹ پازٹیو آیا ہے۔انہوں نے کورونا کے باعث خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔الحمداللہ تازہ خبر یہ ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور غریب عوام کی دعائوں سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طبیعت اب بہتر ہے۔ایسا شخض جو اپنی ساری کوشش لوگوں کی فلاح وبہبود اور آسانی پیدا کرنے میںصرف کرے۔لوگوںکے مسائل حل کرنے میںلگارہے۔ایسے بھلے انسان کا بیماری کچھ نہیںکرسکتی۔کیونکہ پنجاب میںہرغریب کے دل کی دعا سردا ر عثمان کی صحت و دراز زندگی ہے۔جب دکھی لوگوں کے دلوں سے دعائیں نکلتی ہیں تو وہ عرش پر سنی جاتی ہیں۔پنجاب میںغریبوں کی سننے والے سردار عثمان بزدار ہی ہیں۔اور اللہ نے ان کی صحت یابی کے لیئے عوام کی دعائیں سن لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس سال ایسے بہت سے کام کیئے ہیں۔ان کاموں کے نتیجے میں ایسے غریب جن کی شنوائی ہوئی اور ایسے پریشان حال جن کی پریشانیوںکا ازالہ ممکن ہواآج جب ان کے ہاتھ سردار عثمان بزدار کی صحت مندی کی دعا کے لیئے اٹھے تو اللہ نے ان کی دعائوں کو شرف قبولیت عطا کیا۔بلاشبہ جب اللہ کی رحمت کی عطا ہو توایسے شخص کو کیسے کچھ ہوسکتا ہے۔سردار عثمان بزدار صوبے کے وہ سربراہ ہیںجنہوںنے اس سال سرائیکی خطہ کے لوگوں کی محرومیاںدور کرنے کے لیئے جنو بی پنجاب سکریٹریٹ کی ملتان اور بہاول پور میںبنیاد رکھی۔پہلی بار 35فی صد بجٹ جنوبی پنجاب کے لیئے ری فکسڈ کردیا گیا۔جبکہ آئندہ بجٹ اجلاس 

میں جنوبی پنجاب کا علیحدہ بجٹ پیش کیا جائے گا۔پنجاب رولز آف بزنس میں ترامیم کرکے ایڈیشنل چیف سکریٹری کو مکمل سکریٹری کے اختیارات دیئے اور ایڈیشنل آئی جی کو مکمل آئی جی کے اختیارات دیئے۔اسی طرح 16محکموں کے سکریٹریز کو بھی مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں۔یہ سکریٹریز جنوبی پنجاب میں ہی کام کریں گے۔اس طرح اب اس خطے کے لوگوں کو اپنے کاموںکے لیئے لاہور نہیںجانا پڑے گا۔

اس سال صوبہ میں احساس پروگرام کے تحت باہمت بزرگ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔جس کے ذریعے پنجاب بھر میں 65سال اور اس سے زائد عمر کے مستحق بزرگوں کی مالی معاونت کے لیئے ہر تین مہینے بعد 6ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔اس پروگرا م کے لیئے ابتدائی طور پر 2ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔بزرگ مرد وخواتین کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیئے ATM کارڈ جاری کیئے گئے ہیں۔جس وہ مطلوبہ رقم نکلواسکتے ہیں۔میں خود گواہ ہوں۔جن بڑی عمر کے بزرگوںکے بچے ان کا خرچہ برداشت نہیں کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان بزرگوںکے لیئے بھی مالی معاونت کا بندوبست کیا کر کے نیکی کمائی ہے۔تاکہ ان کی زندگی سہل ہو سکے۔ بزرگوں کی تنگ دستی کو معاشی آسودگی میں بدلنے والے اللہ کے نیک بندے کو کچھ کیسے ہوسکتا ہے۔

اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے احساس کفالت پروگرام کے تحت 28لاکھ خاندانوں میں 34ارب روپے تقسیم کیئے۔جبکہ انصاف امداد پیکج کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کو 12ہزار روپے فی کس دیئے گئے۔مزید 10لاکھ خاندانوں کو رمضان پیکج کے تحت 3ہزار روپے دیئے گئے۔ کورونا کی پہلی لہر کے دوران جب ملک میں اسمارٹ لاک ڈائون کی وجہ سے غریب لوگوں کے گھروں کا چولہا نہیں جل رہا تھا۔کوئی غریب بھوکا نہ سوئے اس مقصد کے پیش نظر لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر راشن پہنچایا گیا اور رقم بھی فراہم کی گئی۔جو نہایت غریب پرور اقدام ہے۔ حکومت پنجاب کے اس مشن سے نجانے کتنے لوگ مستفید ہوئے اور ان لوگوں کے دلوں سے جب دعائیں وزیراعلی پنجاب کے لیئے نکلیںتو اللہ تعالی نے ان دعائوں کو قبول کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کو کورونا سے جلد صحت یاب ہونے کے ثمر سے نوازا ہے۔جس کے ساتھ عوام کی دعائیں ہوں اسے کچھ کسیے ہوسکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف دور اقتدار میںپنجاب حکومت نے صوبے میں 62کروڑ روپے کی لاگت سے 8بائیوسیفٹی لیول تھری لیبارٹریز قلیل عرص میں مکمل کی ہیں۔جن کے ذریعے کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھ گئی ہے۔یہ تعداد 190ٹیسٹ روزانہ سے بڑھ کر اب ہزاروں ٹیسٹ یومیہ پر آگئی ہے۔

بزدار حکومت نے صوبے کے 36اضلاع میں 50لاکھ صحت انصاف کارڈ جاری کیئے۔جب غریب کو گھر بیٹھے اپنی بیماری کے علاج کے لیئے کارڈ مہیا کیا گیا ہے۔تو ان کے دلوں سے اس سہولت کو فراہم کرنے والے مسیحا کے لیئے دعائوں کا نکلنا برحق ہے۔اس مسیحا صفت انسان کو کچھ کیسے ہوسکتا ہے۔

پنجاب میں عثمان بزدار نے اپنے دور اقتدار میں 8نئی یونیورسٹیوں کے43کالجوںکے قیام کے لیئے تعمیراتی کام جاری ہیں۔40ہزار اساتذہ کے کسی بھی سفارش کے بغیر ٹرانسفرز کیئے گئے۔یو ں اساتذہ نے بھی سردار عثماب بزدار کوڈھیروں دعائوں سے نواز ا۔تو ایسے شخص کو کچھ کیسے ہوسکتا ہے۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں 1000 اسکولوں کو اپ گریڈ کیا۔جبکہ 22اضلاع میں آفٹر نون کورسز متعارف کرائے گئے ہیں۔

دلوںسے نکلتی ساری دعائیں اس شخص کی خیر کے لیئے ہوتی ہیں۔جو اپنی خودی کو اس قدرمضبوط کرلے۔جیسے حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنی خود ی کو مضبوط کیا اور اعلی مقام حاصل کیا۔وہ قید میں رہ کر بھی شہنشاہی کے مرتبے کو پانے میں کامیاب ہوئے۔اللہ تعالی نے تونسہ شریف آگے بڑھتے سردار عثمان بزدار کو تخت لاہور کا وارث بنادیا۔ویل ڈن سردار عثمان بزدار۔


ای پیپر