سڑکوں پر گھسیٹنے والے ایک دوسرے کے مہمان بن گئے:شبلی فراز
27 دسمبر 2020 (12:19) 2020-12-27

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے والے ایک دوسرے کے مہمان بن گئے،مریم نواز کا لاڑکانہ جانا اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے اور یہی ان کی اصلیت ہے۔ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف ان کے گھر براجمان ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ عوام کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہیں، ان کا ایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہو کر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔ملک میں جب بھی کرپشن، دو نمبری، ہارس ٹریڈنگ، چھانگا مانگا، چمک اور بریف کیس کا نام آئے گا تو نواز شریف کا نام آئے گا، عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے۔


ای پیپر