firdos ashiq,cm punjab,bhutto,tormented,Garhi Khuda Bakhsh
27 دسمبر 2020 (12:05) 2020-12-27

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوش عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی رجکماری کی گڑھی خدا بخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بینظیربھٹوشہید کی روح تڑپ اٹھی ہو گی ۔

ایک بیان میں انہوں نے گڑھی خدا بخش میں پی ڈی ایم کے جلسہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی رجکماری کی گڑھی خدا بخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی کہ ان کی سیاست اور وراثت پر قابض گروہ نے ان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔ضیا ء الحق کے منہ بولے بیٹے اور اس کی باقیات کو گلے لگا کر بھٹو اور بی بی شہید کے جمہوری فلسفے کو تار تار کردیا ہے، یقینا بی بی شہید کے خلاف کی جانے والی سیاہ کاریوں کے حوالے سے اپنے چچا اور والد کی طرف سے قبر پرکھڑے ہو کر جعلی راجکماری نے معذرت بھی ضرور کی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثہ کو حق نہ دیا وہ سندھ کی مظلوم عوام کوکیا انصاف دیں گے، بھٹو کے اصل وارث دربدر جبکہ بھٹو کی وراثت اور سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔


ای پیپر