Interior Minister,Sheikh Rashid Ahmed,molana fazal ur rehman,fight
27 دسمبر 2020 (09:48) 2020-12-27

 اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اصل فساد کی جڑ مولانا فضل الرحمن ہے وہ کشتیاں جلا کر لڑنے جارہے ہیں اس کے بھیانک نتیجہ سے وہ بے خبر ہیں۔ مولانا فضل الرحمن  نے تیلی لگائی ہوئی ہے وہ مشتعل  ہے اس نے گنڈاسا نکالا ہوا ہے۔ میری زندگی میں پہلی دفعہ اس نے جید علماء کو اپنی جماعت سے نکال دیا ہے اس کی فرعونیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مولانا کہتا ہے جونکالے گئے 4علماء سے پروگرام کرے گا اس کو بھی نکال دوں گا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے پہلے لانگ مارچ  میں جوکچھ ہوا اس سے وہ جلا بھنا بیٹھا ہے ۔ علماء خود نہیں چاہتے ایسا ہو لیکن فضل الرحمن بپھر چکا ہے وہ  کریز سے باہر نکل کر کھیلے گا۔ مولانا کے سیاسی معاملات حکومت کیسے حل کرے گی۔ جنوری میں فیصلہ ہو جائے گا،سیاست کے بند گلی میں جانے سے اپوزیشن کا نقصان ہو گا، اس کا فیصلہ آئندہ 90 دنوں میں ہو جائے گا ،درمیانی راستہ نکالنا ہو گا، ادارے کبھی بھی پاکستان کوعدم استحکام کی طرف نہیں جانے دیں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ  میں وثوق سے کہتا ہوں پیپلزپارٹی ضمنی انتخابات  اور سینیٹ  الیکشن میںحصہ  لینے جارہی ہے۔ آصف زرداری  چھاتی کے ساتھ لگا کر تاش کھیل رہا ہے اس سارے گند سے آصف زرداری فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جب بھی ٹکرائو کی سیاست ہوتی ہے فائدہ آصف زرداری نے اٹھایا ہے ۔ نواز شریف غلط کھیل رہے ہیں  فضل الرحمن انتقامی سیاست کررہے ہیں ان کا بننا کچھ نہیں یہ لانگ مارچ کرکے اسلام آباد ضرور آئیں گے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کو ابھی تک سمجھی نہیں۔ اپوزیشن سینیٹ میں حصہ لیں گے  اسمبلیوں  سے استعفے  نہیں دیں۔ لانگ مارچ کریں اس کے علاوہ کچھ نہیں کریں گے۔ شہباز شریف کا کیس بہت سیریس ہے اگر نیب نے صحیح طریقے سے کیس پیش کیا تو شہباز شریف کی سیاست ختم ہے۔ پی ڈی ایم والے سیاست کو نظام الدین لاہور کے ٹھیہ پر لے کر جانا چاہتے ہیں۔ اس وقت پارٹی میں مریم فیصلے  لے رہی ہے ۔شہباز شریف مشہوری کیلئے  ہیں  فوجی جرنیلوں  کو صرف پاکستان کی فکر ہوتی ہے۔


ای پیپر