مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا
27 دسمبر 2019 (21:14) 2019-12-27

کراچی:مقامی کرنسی مارکیٹوں میںجمعہ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر23پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر10پیسے سستا ہوگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں23پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.23روپے سے گھٹ کر155روپے اورقیمت فروخت155.33روپے سے گھٹ کر155.10روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے154.70روپے سے گھٹ کر154.60روپے اور قیمت فروخت155.10روپے سے گھٹ کر155روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.10روپے کے اضافے سے 170.50روپے سے بڑھ کر171.60روپے اور قیمت فروخت 172روپے سے بڑھ کر173.10روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے199.50روپے سے بڑھ کر201روپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر202.50روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے سے بڑھ کر41.10روپے اور قیمت فروخت 41.30روپے سے بڑھ کر41.40روپے ہوگئی جب کہ یو اے درہم کی قیمت خرید42روپے سے بڑھ کر42.10روپے اور قیمت فروخت42.30روپے سے بڑھ کر42.40روپے ہوگئی ۔چینی یوآن کی قیمت خرید 21.80روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت22.80روپے سے بڑھ کر23روپے ہوگئی ۔


ای پیپر