دبئی کے ولی عہد نے سورج گرہن کی ویڈیو شیئر کردی
27 دسمبر 2019 (17:21) 2019-12-27

دبئی : دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سورج گرہن کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔

میڈیاریورٹس کے مطابق دبئی کے شہزادے اور ولی عہد شیخ ہمدان نے سورج کو گرہن لگنے کی ویڈیو اور تصاویر اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کردیں جنہیں صارفین نے بےحد پسند کیا۔شیخ ہمدان کے انسٹاگرام اکانٹ پر 22 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا جس میں گرہن لگنے اور اندھیرا ہونے کا منظر ریکارڈ کیا گیا۔

شیخ ہمدان نے سورج گرہن کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ دبئی کے شہری 172 سال بعد ایسا منظر دیکھ رہے ہیں اور اب اس طرح سورج کو گرہن 83 سال بعد لگے گا۔ایشیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام دیا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے اس سے قبل 1847 میں اس انداز سے سورج کو گرہن لگا تھا۔


ای پیپر