Source : Facebook

زرداری،فریال اور مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر ہوگا:فواد چوہدری
27 دسمبر 2018 (23:00) 2018-12-27

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا ہے،ای سی ایل میں مزید کس کس کا نام ہے نہیں بتا سکتا، دو دن میں پتا چل جائے گا،ای سی ایل میں دیگر ناموں کا بتا دیا تو لوگ ایئرپورٹ پہنچ جائیں گے.

فواد چوہدری نے ایک اور خبر دیتے ہوئے کہا کہ زرداری،فریال اور مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر ہوگا،مجموعی طور پر 16 افراد کیخلاف ریفرنس دائر کیے جائیں گے۔جمعرات کو بلاول بھٹوکی تقریر پرردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طرف بیٹے نالائق ،باپ کو پھنسا دیا دوسری جانب باپ نالائق اور بیٹے کو پھنسا دیا، پارک لین کا ڈائریکٹرکسی اورکوبنانے پربلاول والد سے ناراض ہیں،پنجاب،سندھ اور بلوچستان کواپنا حصہ فاٹا کو دینا ہے،سندھ رکاوٹ بنا ہوا ہے این ایف سی ایوارڈ میں،جس کی وجہ سے ایوارڈ نہیں دے پا رہے۔ف

واد چودھری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پارک لین میں بینی فشری ہیں، زرداری ،بلاول ہاوس کے سارے معاملات جعلی اکاونٹس سے ہوتے تھے، نواز شریف اورزرداری نے عوام کے پیسے کیساتھ جو کچھ کیا سب کو معلوم ہے، زرداری صاحب حکومت سندھ کیساتھ ملکر ایک نیٹ ورک چلاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان توپہلے اقتدار میں نہیں رہے جو ان کا احتساب ہو، 10 سال کون اقتدارمیں تھا؟جنہوں نے پیسے بنائے انکا احتساب ہونا ہے،سندھ میں کوئی بھی 10 لاکھ سے اوپر والے ٹھیکے کا پیسا جعلی اکاونٹ میں جاتاتھا۔

فواد چودھری نے کہا کہ آج یہ کہتے ہیں عوام نکلیں کیوں کہ ان کی جائیداوں کو خطرہ ہے،آج کی پیپلزپارٹی کاذوالفقار بھٹو ، بینظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،پیپلز پارٹی کی حکومت نے بینظیر بھٹو کی فلاسفی کو برباد کیا۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں مسائل ہیں لیکن اس کو رول بیک نہیں کریں گے،18 ویں ترمیم کی سب سے بڑا فائدہ پی ٹی آئی کو ہے،ہم اس کے خلاف نہیں،این ایف سی کوچھیڑنے کی اس لئے ضرورت ہے کیونکہ فاٹا کو 3 فیصد بڑھایا جائیگا۔


ای پیپر