Source : Facebook

جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد مریم نواز کے ٹوئٹ نے سب کو حیران کر دیا
27 دسمبر 2018 (22:12) 2018-12-27

لاہور :العزیزیہ ریفرنس میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل لاہور میں بیٹی مریم نواز کیساتھ ملاقات کے وقت انتہائی جذباتی مناظر سامنے آگیا ،مریم نواز کے مطابق جب وہ اپنے والد سے جیل میں ملنے گئیں اور ان سے پوچھا کہ آپ کو گھر سے کوئی چیز چاہیے تو بتائیں میں لا دوں جس پر حیرت انگیز طور پر انہوں نے کہا کہ کلثوم کی تصویر لادو ۔۔۔

مریم نواز نے کہا کہ ماشاءاﷲ نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں ،جمعرات کو ملاقات کے دوران اس وقت انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب انہوں نے گھر سے کلثوم نواز کی تصویر لانے کی فرمائش کی ۔


ای پیپر