Image Source : Cricinfo

پاکستان کا پہلے ٹیسٹ میں جیت کیلئے جنوبی افریقہ کو 149رنز کا آسان ہدف
27 دسمبر 2018 (20:38) 2018-12-27

سنچورین :دبئی کے شیر جنوبی افریقہ میں ڈیڑھ ہو گئے ،دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بُری طرح فلاپ ہو گئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 149رنز کاآسان ہدف دیدیا ۔

پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں بہترین کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری کی پوری بیٹنگ لائن 190رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ،شان مسعود 65رنز بنا کر نمایاں رہے ,امام الحق دوسری اننگز میں 57رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے.

کپتان سرفراز ایک دفعہ پھر دھوکہ دے گئے ,پہلی اننگز میں بھی صفر پر آﺅٹ ہونے والے کپتان سرفراز دوسری اننگ میں بھی صفر پر ہی آﺅٹ ہوئے ، ،اوپننگ کرنے والے بیٹسمینوں کا بھی حال بُرا ہی رہا اور کوئی بھی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا ،اظہر علی جیسے سینئر کھلاڑی بھی صفر پر آﺅٹ ہو گئے۔


ای پیپر