پی آئی اے کے پاس 32 طیارے کام کر رہے ہیں
27 دسمبر 2018 (20:14) 2018-12-27

راولپنڈی :پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کے پاس 32 طیارے کام کر رہے ہیں جن میں سے 6 ابھی زیر مرمت ہیں ۔

ایک رپو رٹ کے مطا بق 32 طیاروں میں 12 بوئنگ 777، 11 اے 320 اور 9 اے ٹی آر طیارے 30 مقامات پر پرواز بھر رہے ہیں جبکہ زیر مرمت طیاروں میں ایک بوئنگ 777، 2 اے 320 اور 3 اے ٹی آر شامل ہیں ۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے پاس مختلف اقسام کے 64 طیارے ہوا کرتے تھے جن میں ایئر بس اے 310، اے 300 اور اے 330، بوئنگ 737 اور 747 اور ڈوگلاس ڈی سی 9 اور ڈی سی 10 شامل ہیں ۔

یہ تعداد اب کم ہوکر صرف 32 رہ گئی ہے۔ پی آئی کے ترجمان مشہود تاجور نے بتا یا کہ 32 طیاروں میں سے 26 پرواز بھر رہے ہیں جبکہ 6 زیر مرمت ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو بڑھتے ہوئے مسافروں کے پیش نظر اپنے طیاروں میں اضافے کی ضرورت ہے۔

طیاروں کی کمی اور ایک نجی ایئرلائن کی بندش کی وجہ سے کرایوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والے کسی بھی ایئرلائنز نے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اپنے طیاروں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔


ای پیپر