Source : Twitter + File Photo

کینسر کے مریضوں کیلئے پنجاب میں مفت علاج اور ادویات کی فراہمی
27 دسمبر 2018 (18:55) 2018-12-27

لاہور:پنجاب میں موجود کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری ،میو ہسپتال میں اب کینسر کے مریضوں کو فری علاج کیساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی جائینگی ۔

پنجاب کے پہلے کینسر ٹارگٹڈ تھراپی کلینگ کا افتتاح کر دیا گیا ،میو ہسپتال کے کینسر وارڈ میں سی ایم ایل تھراپی کلینک میں مریضوں کو کینسر کے جدید علاج معالجے سمیت بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کی جائینگی،ڈاکٹر ز کے مطابق ایک مریض پر ماہانہ دو لاکھ روپے خر چ کیے جائینگے .

ہیڈ آف کیسنر ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ کینسر جیسے موذی مر ض سے بچاﺅ کیلئے تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے ،اس کے علاوہ ورزش کو اپنی زندگی میں معمول کا حصہ بنا نا چاہیے تاکہ اس خطرناک بیماری سے بچا جا سکے ۔


ای پیپر