Source : Neo Tv

اس لڑائی کیلئے تیار ہیں جو بھٹو اور بی بی نے لڑی ،بلاول بھٹو
27 دسمبر 2018 (18:31) 2018-12-27

گڑھی خدا بخش :گڑھی خدا بخش میں بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم احتساب سے ڈرنے والے نہیں ،ہم اس نئی لڑائی کیلئے تیار ہیں اور میں خود یہ لڑائی اگلے مورچوں پر جا کر لڑوں گا ۔

بلاول بھٹو نے جے آئی ٹی رپورٹ سے متعلق دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ ہم اس جے آئی ٹی رپورٹ کو نہیں مانتے ،ہم ان مقدمات کیلئے عدالتوں اور عوام میں خود کو پیش کرینگے ،انہوں نے کہا کہ یہ کیسا احتساب ہے کہ وزیر اعظم اور ان کا خاندان اس سے آزاد ہے ، ہم اس لڑائی کیلئے تیار ہیں جو بھٹو او ربی بی نے لڑی تھی ،میرے سامنے اتنی دیواریں کھڑی کی جائینگی اس بات کا مجھے انداز ہ نہیں تھا ۔

عوام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ آﺅ ایک نئی لڑائی کیلئے خود کو تیار کریں ہم ان غیر جمہوری قوتوں کو مقابلہ کرینگے ،ملک کو کٹھ پتلیوں سے نجات دلائینگے ، ہم سب ہی ملکر ملک کے ادروں پر حملہ روکیں گے اور صوبائی خود مختاری پر حملہ کرنے والوں کا مقابلہ کرینگے ،قسم ہے شہیدوں کے خون کی کہ تمہارے غرور کو پاش پاش کردونگا ۔

آصف علی زرداری کی بات کرتے ہوئے بلاول نے کہا سابق صدر زرداری تمہاری طرح کشکول لیکر نہیں گھومتا رہا ،زرداری نے ایڈ کی بجائے ٹریڈ کی ،کیا زرداری کا سب بڑا جرم یہ تھا کہ اس نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ،جے آئی ٹی کی رپورٹ سفید جھوٹ ہے ،ہم اس کو نہیں مانتے ،یہ لوگ اب چاہتے ہیں کہ اٹھارویں ترمیم میں ان کا سا تھ دوں ،یقین کے اس وقت احتساب کے سلسلے میں جو مقدمات ہمارے پر بنائے جا رہے ہیں عدالت ان رپورٹس کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دینگے ۔

عدالتوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جار ہی ، یہ ہمارے ساتھ اور قوم کیساتھ مذاق کر رہے ہیں ،یہ لوگ یکطرفہ احتساب سے ہمیں ڈرا نہیں سکتے ،ون یونٹ بنانے اور ون پارٹی رول کیلئے عمران خان کو لا یا گیا ،عمران خان کو لانے والوں کو چاہیے تھا کہ پہلے ان کو کچھ کا م سکھا دیتے ،کئی لوگ ایسے تھے جنہوں نے اپنی جان دیدی لیکن یو ٹرن نہیں لیا ۔


ای پیپر