Source : NeoTV

ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے بعد زرداری کا گڑھی خدابخش میں دبنگ اعلان
27 دسمبر 2018 (17:43) 2018-12-27

گڑھی خدا بخش :گڑھی خدا بخش میں زرداری نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں لڑنے کیلئے تیار ہیں ،ڈھولوں کو بتا دوں ہم ان کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے ،ہم نے ان لوگوں سے مقابلہ کرینگے اور جمہوری طریقے سے مقابلہ کرتے ہوئے دوبارہ ٹھپے مار کر ان سے الیکشن جیتیں گے ۔

تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ 100دنوں میں انہوں نے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا ،ہم نے اپنی حکومت کے پہلے 100دنوں میں عوام کو بی بی کارڈ دیدیا تھا ،بلاول بینظیر بھٹو اور میرا بیٹا ہے اس کو کیا ڈراﺅ گے ،ان لوگوں کو ٹی وی پر بیٹھ کا بکوا س کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا ،دنیا کے دوستوں سے ان کو بہت مدد ملی لیکن پھر بھی ان سے ملک نہیں چل رہا ،جے آئی ٹی سے متعلق زرداری نے کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں عدالتوں میں بھی ان لوگوں کا مقابلہ کرینگے ۔

گڑھی خدابخش میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی گیارویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے ہمیں پھر للکارا ہے۔میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم ان کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے۔ان کاپہلے بھی مقابلہ کیا،اب بھی کریں گے۔میرے جیالوں کی اتنی ہمت ہے کہ ہم ان کا مقابلہ کریں، زرداری نے کہا کہ ہم ان سے مقابلہ کریں گے اور جمہوری طریقے سے مقابلہ کرتے ہوئے دوبارہ ٹھپے مار کران سے الیکشن جیتیں گے۔


ای پیپر