photo ESPNcricinfo

میلبرن ٹیسٹ میں بھارت نے پہلی اننگز 443 رنز پر ڈیکلیر کر دی
27 دسمبر 2018 (14:48) 2018-12-27

میلبرن ٹیسٹ میں بھارت نے پہلی اننگز 443 رنز پر ڈیکلیر کر دی، مہمان ٹیم کی طرف سے پجارا نے سنچری اسکور کی۔

بھارت نے دوسرے دن کا آغاز 212 رنز دو آؤٹ پر کیا تو پجارا اور ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ پر 170 رنز کی شراکت قائم کی، ویرات کوہلی 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پجارا نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ روہت شرما نے 63 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مزید بہتر بنائی۔

آسٹریلیا کی طرف سے کمنز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان 8 رنز بنائے۔


ای پیپر