فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستان بین الاقوامی فورم پر ایک اور قانونی جنگ ہار گیا
27 دسمبر 2018 (11:26) 2018-12-27

اسلام آباد: پاکستان بین الاقوامی فورم پر ایک اور قانونی جنگ ہار گیا۔ لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت نے معروف براڈ شیٹ کیس میں پاکستان کے خلاف 21 ملین ڈالر جرمانہ ادائیگی کا فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے کہ نیب نے مشرف دور میں بیرون ملک چھپائے گئے پاکستانیوں کے اثاثوں کا پتہ چلانے کیلئے برطانوی لیگل فرم براڈ شیٹ ایل ایل سی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ نیب نے براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ طے کیا جو 2003 میں ختم کردیا گیا تھا جس پر فرم نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

گلوبل آربیٹریشن ریویو کے مطابق فرم نے پاکستان کے خلاف 600 ملین ڈالر کا دعویٰ کیا گیا تھا۔


ای پیپر