فوٹو بشکریہ فیس بک

امریکی صدر کی میلانیا کے ہمراہ غیر اعلانیہ دورے پر اچانک عراق آمد
27 دسمبر 2018 (10:29) 2018-12-27

نیویارک: امریکی صدر کی میلانیا کے ہمراہ غیر اعلانیہ دورے پر اچانک عراق آمد، ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

امریکی صدر نے پہلی بار عراق میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات کی، عراق میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 8 سال قبل صرف 3 ماہ کیلئے شام گئے لیکن واپسی بھول گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام سے امریکی افواج کے انخلا کے فیصلے پر قائم ہیں۔ داعش کیخلاف کارروائیوں کیلئے عراق میں امریکی افواج موجود رہیں گی، عراق میں امریکا کے 5 ہزار فوجی داعش کے خلاف برسرپیکار ہیں۔


ای پیپر