photo espncricinfo

بابراعظم نے افریقی بولر ڈیل اسٹین کا تو حشر نشر کردیا
27 دسمبر 2018 (09:28) 2018-12-27

سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن تو ناکام ہوئی مگر بابراعظم کا بیٹ چل پڑا، اسٹار کرکٹر نے بولرز پر خوب چڑھائی کی خصوصا ڈیل اسٹین کا تو حشر نشر کردیا۔

افریقی بولرز بابراعظم کے راڈار میں آگئے۔ بابر نے ایک ایک کو سبق سکھایا، مگر جو حال ڈیل اسٹین کا کیا وہ کبھی دیکھا نہ سنا۔ سوشل میڈیا پر بابراعظم کئی گھنٹے ٹاپ ٹرینڈ رہے۔

کوئی بابراعظم کو ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیرز سے ملاتا رہا تو کسی نے لکھا مشکل حالات میں کھیل کر بابر نے بتا دیا کہ وہ پاکستان کا بہترین بیٹسمین ہے۔

بابراعظم کی بیٹنگ نے فینز کو اسٹین اور حفیظ کا مقابلہ یاد دلا دیا جب پروفیسر بار بار اسٹین کا نشانہ بنے۔ ایک منچلے نے بابراعظم کی بیٹنگ کو حفیظ کے لیے سبق قرار دیا۔ لکھا پروفیسر سیکھے کہ اسٹین کو کیسے کھیلتے ہیں۔ ایک فین نے تو بابراعظم کو عمران خان کا روپ دے دیا اور لکھا گھبرانہ مت۔

بابراعظم کے جارحانہ 71 رنز نے پوزیشن کچھ بہتر بنائی مگر پاکستان ٹیم بڑا اسکور نہ بناسکی پوری ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔


ای پیپر