مہوش حیات کس اہم ترین شخصیت کی گرل فرینڈ ہیں؟بڑا انکشاف
27 اگست 2020 (20:22) 2020-08-27

کراچی: بھارتی بکائو میڈیا نے مہوش حیات کو دائود ابراہیم کی گرل فرینڈ قرار دیدیا، منگنی ہونے کی خبریں بھی چلا نے لگا،پاکستانی اداکارہ نے بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کردیا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرمہوش حیات نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت کی گٹر صحافت مجھے کشمیر کے حق میں بولنے سے نہیں روک سکتی، بھارتی میڈیا نے میرے متعلق جو بے بنیاد الزامات لگائے ہیں میں ان کا حوالہ نہیں دینا چاہتی، مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور وہ ایسا کیوں کررہے ہیں، میں بس یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ ایک تعفن زدہ صحافت ہے جو مجھے خاموش نہیں کراسکتی۔

پاکستانی اداکارہ نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم ، کشمیریوں پر وحشیانہ کریک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے،اندھیرے، درد اور اذیت کے 365 دن اور اُن مظالم کو کبھی بھی بھلایا نہیں جائے گا اس سلسلے میں بالی ووڈ کے اداکاروں ، اداکارائوں اور مکمل انڈسٹری کی طرف سے سامنے آنے والی منافقت پر بھی آواز اٹھاتی رہوں گی۔


ای پیپر