file photo

کورونا وائرس کے باعث مزید 6 افراد چل بسے
27 اگست 2020 (16:10) 2020-08-27

اسلام آباد:ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 425کیسز سامنے آگئے ، چھ افراد چل بسے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 تک جا پہنچی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8803 رہ گئی، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 79 ہزار 561 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات ہوئیں ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6274 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 877 ہو گئی، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار 540 رپورٹ ہوئے ۔

این سی اوسی کے مطابق کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 35893، بلوچستان میں 12721 ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15562 , آزاد جموں و کشمیر 2272, گلگت میں 2773 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 441 ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 35 ہزار سے زائد قریب ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔


ای پیپر