file photo

محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی
27 اگست 2020 (10:13) 2020-08-27

لاہور: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں آج بھی بادل برسیں گے۔

سندھ میں مٹھی، عمر کوٹ، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، میر پور خاص، سانگھڑ اور دادو میں مزید بارش متوقع ہے۔

لاہور میں بادل جم کر برسنے کا امکان ہے، پنجاب کے اکثر علاقوں میں ابر رحمت برسے گا۔ بلوچستان میں سبی، لسبیلہ، خضدار، ہرنائی، زیارت، قلات، ژوب، کوہلو، بارکھان، آواران میں آج بھی پانی برسے گا۔

خیبر پختونخوا میں کئی علاقوں میں بارش ہوگی کہیں کہیں بادل موسلا دھار برسیں گے، اسلام آباد اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔


ای پیپر