مریم نواز کی پارٹی نائب صدارت : فیصلہ پھر ملتوی
27 اگست 2019 (12:30) 2019-08-27

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی کو پارٹی کی نائب صدرات سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 3ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہاہے کہ آرٹیکل 62اور63کے اطلاق پر سینئر ووکلا سے مذید معاونت درکار ہے ،کمیشن نے خیبر پختونخوا میں انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کو نوٹیفیکیشن جمع کرانے کیلئے 12ستمبر تک مہلت دیدی ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کی بطور نائب صدر پارٹی عہدہ سے متعلق کیس کی سماعت کی کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے وکلاء کو مزید معاونت کی ہدایت کر دی اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62، 63 کے اطلاق پر مزید معاونت اور تفصیلات درکار ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہمیں سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ بھی دیکھنا ہے کمیشن نے مزید سماعت 3 ستمبر کو مقرر کر دی واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جس پر اب ووکلا سے مذید معاونت طلب کر لی ہے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی کے چار ایم این ایز نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی ہے الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی قوانین میں ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی اس موقع پر خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ایڈوکیٹ جنرل نے بلدیاتی قوانین میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مذید مہلت دینے کی استدعا کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ یہ یکطرفہ کیس تھا اور دفتر میں بیٹھ کر فیصلہ دے سکتے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ کو جتنا سنا ہے اس سے زیادہ وقت دیا گیا تھا اورآپ جتنی تاخیر کریں گے ہم پر اتنا بوجھ بڑھے گااس موقع پر الیکشن کمیشن کی ممبر خیبر پختونخوا جسٹس ارشار قیصر نے ایڈوکیٹ جنرل سے پوچھا کہ آپ کب تک نوٹیفکیشن جاری کریں گے کیونکہ اگر آپ ادھورا نوٹیفکیشن جاری کریں گے تو اس سے مسائل ہونگے الیکشن کمیشن نے ایڈوکیٹ جنرل کو 12 ستمبر تک کا وقت دتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہو گئی ہے اورآج سے ہم خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی حلقہ بندیاں شروع کر دیں گے الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


ای پیپر