کراچی کی صفائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، مصطفیٰ کمال
27 اگست 2019 (00:32) 2019-08-27

کراچی:  مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میئر کراچی میرے باس ہیں ان کو رپورٹ کروں گا۔ اب خالد مقبول صدیقی کے آرڈرز نہیں چلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی جے ڈی سی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ کراچی کی صفائی ہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

انہوں نے کہا  کہ میئر کراچی وسیم اختر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر شکر گزار ہوں، مجھے کے ایم سی سروسز کا چارج دیا گیا ہے۔ 3 ماہ کیلئے کراچی میں صفائی ایمرجنسی لگائی جائے گی۔ کراچی کی صفائی کیلئےدن رات کام ہوگا۔ میئر کراچی کو ہر چیز سے متعلق آگاہ کروں گا۔


ای پیپر